file photo

بڑے منصوبے تکمیل کے بعد ملک کو ترقی کی درست راہ پر گامزن کردیں گے:آفتاب
08 اپریل 2017 (20:31)
0

وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بڑے منصوبے تکمیل کے بعد ملک کو ترقی کی درست راہ پر گامزن کردیں گے۔
اٹک میں ہفتے کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ، موٹر ویز اور میٹرو بس جیسے منصوبے ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور محاذ آرائی پر یقین رکھنے والے لوگ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنتے نہیں دیکھنا چاہتے۔


comments powered by Disqus