file photo

حکومت، تجارتی سرگرمیوں ، صنعت کے فروغ کیلئے اگلے بجٹ میں تاجروں کوزیادہ مراعات دے گی:خرم
08 اپریل 2017 (20:08)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع دیئے جارہے ہیں۔
انہوں نے گوجرانوالہ میں ایوان صنعت و تجارت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری کے پچھہتر فیصد منصوبے توانائی سے متعلق ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارتی سرگرمیوں اور صنعت کے فروغ کے لئے اگلے بجٹ میں تاجروں کوزیادہ سے زیادہ مراعات دے گی۔