وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو خوشحالی کی را ہ پر گامزن کر دیا ہے

مُلک کے تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے:نثار
08 اپریل 2017 (19:48)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو خوشحالی کی را ہ پر گامزن کر دیا ہے اور تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
ہفتے کے روز واہ کینٹ میں بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتن ے ملک کو بحران سے نکالا ہے اور ترقیاتی عمل میں تیزی آئی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف چند سیاسی جماعتیں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مسائل پر سیاست کررہی ہیں۔

وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ امن کی بحالی، آپریشن ضرب عضب اور بجلی کے منصوبے ملک میں ترقی کی بنیاد بنیں گے۔
واہ کینٹ میں بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کا ترقی اور خوشحالی کامشن تمام شعبوں کو اس کے ثمرات پہنچائے بغیر مکمل نہیں ہوگا۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ لوگوں کو سچ اور جھوٹ ،الزا م تراشی اورمفاہمت اوربدعنوانی کی سیاست کرنیوالوں میں فرق کرناچاہیے۔
انہوں نے بلدیاتی نمائندوں پرزوردیاکہ وہ عوام کو بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرکے اُن کا معیارزندگی بہتربنانے کامشن جاری رکھیں۔


comments powered by Disqus