وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی آمدنی پر کشش ہے اور رواں برس شالیمار ایکسپریس کی آمدن 14 کروڑ روپے رہی

file photo

موثر اور ٹھوس اصلاحات کے ذریعے ریلوے کو بحران سے نکال لیا گیا ہے:سعد
08 اپریل 2017 (19:23)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موثر اور ٹھوس اصلاحات کے ذریعے ریلوے کو بحران سے نکال لیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز تیسرے پہر لاہور میں شالیمار ایکسپریس ٹرین نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین جو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا مقصد اس کی سروس اور انتظام کو بہتر بنانا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی آمدنی پر کشش ہے اور رواں برس شالیمار ایکسپریس کی آمدن 14 کروڑ روپے رہی۔
ریلوے کے وزیر نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران ادارے کی آمدنی 18 ارب روپے سے بڑھ کر 40 ارب روپے ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید ٹرینوں کو نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ادارے کی مجموعی آمدن پچاس ارب روپے ہوگی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گوادر ریلوے فریٹ کو بھی نجی شعبے کو دینے پر غور کیا جارہا ہے۔