بھارتی پارلیمانی انتخابات آج سرینگر ، بڈگا م اور گاندر بل کے اضلاع میں ہو رہے ہیں

file photo

حریت قیادت کی بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل
08 اپریل 2017 (19:12)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
بھارتی پارلیمانی انتخابات کل سرینگر ، بڈگا م اور گاندر بل کے اضلاع میں ہو رہے ہیں۔
سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ڈھونگ انتخابات کے خلاف مکمل ہڑتال ، مظاہروں اور ریلیوں کی بھی اپیل کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈھونگ انتخابات کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے اور یہ صرف مقبوضہ علاقے کے زمینی حقائق سے متعلق عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے کرائے جاتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ پورے مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا ہے اورایسی صورتحال میں ہونے والے انتخابات محض ایک فوجی مشق ہے اور ان کی کوئی ساکھ نہیں۔
ادھر کٹھ پتلی حکام نے بھارت مخالف مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے سینکڑوں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید رکھا۔