فریقین نے دونوں ملکوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہی بڑھانے کیلئے تاجروں کے رابطوں میں اضافے پر اتفاق کیا

file photo

پاکستان، کوسووکے درمیان مختلف شعبوں تعاون بڑھانے پر اتفاق
08 اپریل 2017 (18:08)
0

پاکستان اور کوسوو نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے Pristina میں پاکستان کوسوو دوطرفہ سیاسی مشاورت کی افتتاحی نشست کے اختتام پر ہوا۔
اجلاس میں ایمبسیڈر ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی وفد جبکہ وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد Brajshori نے کوسوو کے وفد کی قیادت کی۔
فریقین نے دونوں ملکوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہی بڑھانے کیلئے تاجروں کے رابطوں میں اضافے پر اتفاق کیا۔
بعد میں ظہیر اے جنجوعہ نے کوسوو کے وزیر خارجہ انورHoxhaj سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملک بالخصوص تجارت اور کاروبار کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے تمام امکانات کا جائزہ لیتے رہیں گے۔
انہوں نے وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف وزریوں سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔


comments powered by Disqus