دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مستحکم کرنا ہے

file photo

ایرانی ،بحری جہاز پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کیلئے کراچی پہنچے گئے
08 اپریل 2017 (18:01)
0

ایران کے بحری جہازNaghdi اور Tonb جذبہ خیر سگالی اور تربیتی دورے پر ہفتے کے روزکراچی پہنچے۔
دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔
ایرانی بحریہ کے افسر اور جہاز کا عملہ کراچی میں اپنے قیام کے دوران پاک بحریہ کے ساتھ باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ مہارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ وارانہ مہارت کو بڑھانے کیلئے سمندر میں ایک مشق بھی کی جائے گی۔
حکومتی پالیسیوں کے مطابق اس دورے سے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان سمندری تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔