file photo

امریکہ کے میزائل حملوں سے خطے میں انتہا پسندی، عدم استحکام کا خطرہ بڑھ گیا ہے:حسن روحانی
08 اپریل 2017 (17:56)
0

ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے شمالی قصبے ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی تحقیقات کیلئے حقائق جاننے والی بین الاقوامی کمیٹی قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
حسن روحانی نے ہفتے کے روز تہران میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا کہ امریکہ کے میزائل حملوں سے خطے میں انتہا پسندی اور عدم استحکام کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ادھر ترکی نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی مداخلت مناسب ہے تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہMevlut Cavusuglu نے آج جنوبی شہر انطالیہ میں شام میں تمام فریقوں کیلئے قابل قبول عبوری حکومت کے قیام کیلئے تنازعے کا جلد سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔


comments powered by Disqus