وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی ہفتے کے روز امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم الطالب سے ملاقات کی

امام کعبہ کا امت مسلمہ کی یکجہتی پر زور
08 اپریل 2017 (17:52)
0

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی ہفتے کو اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور مالک کے درمیان ہم آہنگی کے قیام کیلئے اہم اقدامات کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کررہی ہے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس مہم کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور گستاخانہ مواد کی حامل ویب سائٹس بلاک کی جارہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی ہفتے کے روز امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم الطالب سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

امام کعبہ نے کہا کہ امت مسلمہ کی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے تاکہ انہیں درپیش مسائل سے نمٹا جاسکے۔
اس سے پہلے امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کی مسجد میں نماز عصر پڑھائی۔


comments powered by Disqus