سندھ: پولیس کی سپر ہائی وے پر کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
08 اپریل 2017 (17:43)
0

سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی رائو انوار نے ہفتے کے روز کراچی میں صحافیوں کو بتایا کہ ایک پلاٹ سے ایل ایم جیز، سنائیپر گن ، تین کلاشنکوفیں، ایک جی تھری گن، ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔