حکومت صحت کے شعبے میں تحقیق کے فروغ کیلئے مراعات فراہم کررہی ہے:جھگڑا
08 اپریل 2017 (17:36)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں تحقیق کے فروغ کیلئے مراعات فراہم کررہی ہے۔
ہفتے کے روز خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں صحت عامہ کی تعلیم کے بارے میں عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے پر زور دیا کہ وہ ادویات کے شعبے میں جدید تحقیق پر توجہ مرکوز کریں۔
اس موقع پر اقبال ظفر جھگڑا نے نمایاں مقامی اور غیر ملکی ڈاکٹروں میں شیلڈز تقسیم کیں۔