File photo

امریکی صدر اور سعودی فرمانروا کا شام پر امریکی میزائل حملے کے بعد ٹیلی فون پر تبادلہ خیال
08 اپریل 2017 (16:07)
0

امریکہ کے صدر اور سعودی عرب کے فرمانروا نے شام میں امریکی میزائل حملے کے بعد ٹیلی فون پر شام کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران سعودی فرمانروا نے اس جراتمندانہ فیصلے پر ٹرمپ کو مبارکباد دی۔
سعودی عرب نے کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے میزائل حملہ شام کی حکومت کے اپنے عوام کے خلاف ان جرائم کا درست جواب ہے جنہیں عالمی برادری روکنے میں ناکام رہی۔