File photo

شاہراہ قراقرم مٹی کے تودے گرنے کے بعددوبارہ کھول دی گئی
08 اپریل 2017 (15:39)
0

شاہراہ قراقرم مٹی کے تودے گرنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

یہ شاہراہ حالیہ بارشوں کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے Gooner Farm اور تتہ پانی کے مقامات پر بند ہو گئی تھی۔
ریڈیو پاکستان گلگت کے نمائندے نے بتایا ہے کہ گلگت سکردو شاہراہ بھی آج ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دی گئی ۔
یہ شاہراہ Astak نالے کے قریب Malopa کے مقام پر بند ہو گئی تھی۔
ادھر بالائی ہنزہ اور کاشغر کے درمیان شاہراہ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔


comments powered by Disqus