File photo

تمام افراد ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں:ربانی
08 اپریل 2017 (14:42)
0

سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

ہفتہ کے روز تیسرے پہر اضاخیل نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی صد سالہ تقریبات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سمیت تمام مسائل اتحاد سے ہی حل کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے مسلمان ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے شام میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی۔