File photo

یونس خان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
08 اپریل 2017 (14:39)
0

مایہ ناز بلے باز یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کے روز کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کے ذریعے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لئے اپنی بہتر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔