File photo

حکومت اظہار رائے کی آزادی میں یقین رکھتی ہے:مریم
08 اپریل 2017 (14:34)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی میں یقین رکھتی ہے۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد جرنلسٹ یونین کے دستور گروپ کے نومنتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد اور ذمہ دار ذرائع ابلاغ کی ترقی کے لئے کام کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ معاشرے کی ترقی اور اہم قومی امور پر عوامی رائے ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔