ممنون حسین سے امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

File photo

موجودہ مسائل سے عہدہ برآء ہونے کیلئے مسلمان ملکوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے:صدر
08 اپریل 2017 (14:28)
0

صدر ممنون حسین نے مسلمان ملکوں کے دانشوروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف بیانیہ تیار کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔ وہ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ موجودہ مسائل سے عہدہ برآء ہونے کے لئے مسلمان ملکوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ برادر ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو پاکستان کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
صدر نے مدارس کے تعلیمی نظام کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تبدیل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی ہو رہی ہے اور یہ افسوسناک بات ہے کہ مسلمانوں کو ہی اس کا موردالزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔
شیخ صالح بن محمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ملاقات کے دوران امام کعبہ نے مسلمان ملکوں میں امن واستحکام کیلئے دعا بھی کی۔


comments powered by Disqus