08 اپریل 2017 (14:12)
0

امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کو مذہبی اور روحانی لحاظ سے انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
نواز شریف نے مذہبی دانشوروں سے کہا کہ وہ اسلام کے محبت ، امن اور انسانیت کیلئے احترام کے پیغام کا پرچار کرتے ہوئے اسکے خلاف منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں۔