File photo

افغان ذرائع ابلاغ کے وفد کا آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ
08 اپریل 2017 (12:33)
0

افغان ذرائع ابلاغ کے تیرہ رکنی وفد نے ہفتہ کے روز راولپنڈی میں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے دفتر کا دورہ کیا۔

وفد کو پاک افغان سرحد اور پاکستان کی طرف سے اب تک کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے وفد کو بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے برطانیہ کے دورے میں افغان ملٹری اتاشی سے حالیہ ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا تھا کہ وہ ہر افغان شہری کے دہشتگردی کا نشانہ بننے پر اتنا ہی دکھ محسوس کرتے ہیں جتنا کہ وہ کسی پاکستانی کے نشانہ بننے پر کرتے ہیں۔
افغان ذرائع ابلاغ کے دورے کا مقصد دہشتگردی کیخلاف جنگ کے بارے میں پاکستانی کوششوں سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔