File photo

حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھے گی:ڈار
08 اپریل 2017 (12:25)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کیلئے جامع اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز اسلام آباد میں نیشنل فنانشنل Inclusionسٹریجٹی کونسل کے پانچویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔

ترقی کیلئے خزانہ کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ہالینڈ کی ملکہMaximaنے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
کونسل نے قومی مالیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد اور بہتری خاص طور پر شاخوں کے بغیر بینکاری، زرعی قرضے، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کیلئے قرضے، اور ادائیگوں کے نظام کے بنیادی ڈھانچے پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔
ملکہ Maximaنے مالیاتی شمولیت کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کی تعریف کی اور اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔


comments powered by Disqus