File photo

سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئی ہے:زبیر
08 اپریل 2017 (12:15)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کی مددگار معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئی ہے۔

وہ ہفتہ کے روز کراچی میں برطانیہ کی کنررویٹوپارٹی کے 7رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔
ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں دہشتگردی کے خلاف کارروائی، سرمایہ کاری اور پائیدار جمہوریت پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر نے کہا کہ خطے میں غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئےپاک برطانیہ باہمی تعلقات میں اضافہ کی ضرورت ہے۔