امن کی سفیرکی نامزدگی کی تقریب پیر کے روز نیویارک میں ہوگی ۔

ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم اور امن کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی سفیر نامز د
08 اپریل 2017 (10:19)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریز نے پاکستان کی ملالہ یوسفزئی کو لڑکیوں کی تعلیم اور امن کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی سفیر نامز د کیاہے ۔ امن کی سفیرکی نامزدگی کی تقریب پیر کے روز نیویارک میں ہیڈکوارٹرمیں ہوگی ۔اس سے پہلے سیکرٹری جنرل ، ملالہ یوسفزئی اور دنیابھر سے نوجوانوں کے نمائندے '' لڑکیوں کی تعلیم '' کے موضوع پر گفتگو کریں گے ۔
اس منصب کے لئے ملالہ کے نام کا اعلان کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ انہوں نے سنگین خطرے کے باوجود خواتین ، لڑکیوں اور تمام لوگوں کے حقوق کیلئے غیر متزلزل عزم کااظہار کیا۔


comments powered by Disqus