پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تما م مسائل پر بات چیت کرنا چاہتاہے لیکن وہ مذاکرات کی میز پرنہیں آرہاہے۔

پاکستان تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے: نفیس ذکریا
08 اپریل 2017 (09:58)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہاہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تما م مسائل پر بات چیت کرنا چاہتاہے لیکن بھارت دوطرفہ بات چیت کے لئے مذاکرات کی میز پرنہیں آرہاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر ہے اور بھارت خطے میں اپنی چودھراہٹ قائم کرنا چاہتاہے ۔
نفیس ذکریانے کہاکہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور دنیا پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم سے پوری طرح آگاہ ہے ۔