پولیس کی ایک وین انتہائی خطرناک مجرموں کولے جارہی تھی کہ اچانک دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کردیا ۔

لاہور :محکمہ انسداد دہشتگردی کے ساتھ مقابلے میں 10دہشتگرد ہلاک
08 اپریل 2017 (07:45)
0

لاہور کے علاقے مناواں میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں 10دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک وین انتہائی خطرناک مجرموں کولے جارہی تھی کہ اچانک دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کردیا ۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10حملہ آور وں کو ہلاک کردیا ۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق ایک انتہا پسند کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ چیئرنگ کراس لاہور میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تھے ۔
ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کیاگیا ہے۔


comments powered by Disqus