سارک کے اجلاس میں سائر افضل تارڑ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی بھرپور مہم سے ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوا ہے۔

پاکستان کا غربت کے مقابلے کیلئے سارک ملکوں کے درمیان بہتر روابط پر زور
08 اپریل 2015 (17:49)
0

صحت کی وزیرمملکت سائر افضل تارڑ نے غربت ، بیماری اور عدم استحکام کا مقابلہ کرنے کیلئے سارک ملکوں کے درمیان بہتر روابط کی ضرورت پر زوردیاہے۔

اُنہوں نے بدھ کو نئی دلی میں سارک کے صحت کے وزراء کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی بھرپور مہم سے ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کے بارے میں نئی پالیسی جاری کی گئی ہے جس سے قیمتوں کے نظام میں شفافیت آئے گی ۔