محمد خان اچکزئی لورالائی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

حکومت تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دیتی ہے:گورنر بلوچستان
08 اپریل 2015 (18:04)
0

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے کہاہے کہ حکومت 'صوبے میں تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔


اُنہوں نے بدھ کو لورالائی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں یونیورسٹی کے انتظام کیلئے ہرممکن مالی معاونت کریں گی تاکہ اسے کم سے کم ممکنہ وقت میں فعال کیاجاسکے ۔