مقبوضہ کشمیر میں3 بھارتی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی سخت
08 اپریل 2015 (13:57)
0

مقبوضہ کشمیر میں حکام نے مختلف حملوں میں تین بھارتی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی سخت کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور دوسرے بڑے شہروں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں اور مختلف چوراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔


پولیس سرینگر ، بارہ مولا ، سوپور اور دوسرے علاقوں میں چھاپے ما رہی ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔