یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں پاکستان اور اومان کی دوطرفہ سیاسی مشاورت کے پانچویں دور میں ہوا۔

پاکستان،اومان انسداددہشتگردی کے شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے پر متفق
08 اپریل 2015 (19:15)
0

پاکستان اور اومان نے معیشت ، تجارت ، افرادی قوت ، دفاع ، سیکیورٹی اور انسداددہشتگردی کے شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیاہے۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان اور اومان کی دوطرفہ سیاسی مشاورت کے پانچویں دور میں ہوا۔

فریقین نے کثیر الجہتی فورموں پر اپنا تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی اُمور خصوصاََ یمن کی صورتحال اور اس کے علاقائی امن وسلامتی پر اثرات کا بھی جائزہ لیاگیا۔


اومانی وفد کے سربراہ نےAL-HARTHYنے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی۔ اُنہوں نے باہمی تعلقات کی صورتحال پر اطمینان ظاہر کیا۔ مشیر خارجہ نے یمن سے زمینی راستے سے واپس آنیو الے بارہ پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر اومان کا شکریہ ادا کیا۔