بھارتی وزیراعظم نے یمن میں پھنسے بھارتی شہریوں کی بحفاظت ان کے وطن واپسی میں مدد پر وزیراعظم محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیاہے۔

خصوصی طیارہ بھارتی شہریوں کولے کر نئی دلی پہنچ گیا
08 اپریل 2015 (20:47)
0

ایک خصوصی طیارہ بھارتی شہریوں کو کراچی سے لے کر نئی دلی پہنچ گیاہے۔

بھارت میں پاکستان کے سفیر عبدالباسط نے ہوائی اڈے پر ان کا خیر مقدم کیااور انہیں گلدستے دیئے۔ ادھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یمن میں پھنسے بھارتی شہریوں کی بحفاظت ان کے وطن واپسی میں مدد پر وزیراعظم محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیاہے۔


ایک ٹوئٹر پیغام میں اُنہوں نے وزیراعظم کے جذبہ خیر سگالی کا خیر مقدم کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح وبہبود کی کوئی سرحدنہیں ہے۔