وزیردفاع نےکہاہےکہ حرمین شریفین اورسعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

پاکستان یمن کےتنازع کےحل میں اپناکرداراداکرےگا:خواجہ آصف
08 اپریل 2015 (10:31)
0

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نےکہاہےکہ پاکستان یمن کے تنازع کےحل میں اپنا کردارادا کرے گا۔ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کی سالمیت کا دفاع کرے گا کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تقریباً ایک ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب کے مختلف حصوں میں فوجی تربیت کیلئے موجود ہیں جن میں سے کوئی بھی فوجی یمن کی سرحد پر تعینات نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے خلاف کوئی بھی فیصلہ نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کامیابی سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑی جارہی ہے۔