کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاعمل اس مہینےکی تیرہ تاریخ سےشروع ہوگا جوسترہ اپریل تک جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات30مئی کوہوں گے
08 اپریل 2015 (10:52)
0

خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے جو اگلے مہینے کی تیس تاریخ کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل اس مہینے کی تیرہ تاریخ سے شروع ہوگا جو سترہ اپریل تک جاری رہے گا۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست اس ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات انیس اپریل کو جمع کرائے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بیس اپریل سے شروع ہو کر پچیس اپریل تک جاری رہے گی جبکہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق اپیلیں چھبیس سے اٹھائیس اپریل تک جمع کرائی جاسکیں گی۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی پانچ مئی تک واپس لے سکیں گے اور اسی دن انتخابی نشان بھی الاٹ کئے جائیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست چھ مئی کو جاری کی جائے گی اور تیس مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔


انتخابات کے نتائج کا اعلان سات جون کو کیا جائے گا۔