ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایٹمی تخفیف اسلحہ پر پیشرفت رکی ہوئی ہے کیونکہ بعض ایٹمی ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے اُصولوں میں نرمی سے عدم تحفظ بڑھ رہاہے:ملیحہ
08 اپریل 2015 (21:30)
0

پاکستان نے بعض ممالک کی پالیسیوں پر تشویش ظاہر کی ہے جس سے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام اور فوجی عدم توازن پیدا ہوا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے اُصولوں میں نرمی اور رعایتوں سے بعض خطوں بالخصوص جنوبی ایشیا میں عدم تحفظ بڑھ رہاہے۔


ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایٹمی تخفیف اسلحہ پر پیشرفت رکی ہوئی ہے کیونکہ بعض ایٹمی ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔