یہ بات انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خاور حنیف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات میں بتائی۔

پچھلے سال کے دوران منشیات کے93 سمگلر گرفتار،260 ٹن منشیات برآمد
08 اپریل 2015 (21:02)
0

انسداد منشیات فورس نے پچھلے سال کے دوران منشیات کے ترانوے سمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو سو ساٹھ ٹن منشیات برآمد کیں۔

یہ بات انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خاور حنیف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات میں بتائی۔ اُنہوں نے کہا کہ فورس نے منشیات سمگل کرنے والی تیرہ بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کی۔


وزیرداخلہ نے انسدادمنشیات کیلئے زیادہ کوششیں کرنے پر زوردیا۔ اُنہوں نے کہا کہ منشیات سے حاصل کیا گیا پیسہ دہشتگردکارروائیوں کا بڑا مالیاتی ذریعہ رہا ہے اور اس کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جانی چاہیئں ۔