پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ کراچی کے عوام کو آزادانہ اور منصفانہ مال میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف جمہوری روایات پر قائم ہے:عمران
08 اپریل 2015 (22:58)
0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ انکی جماعت محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتی اور جمہوری روایات پر قائم ہے۔ بدھ کو رات کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قوم کو متحد کرنے اور اختلافات ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔