امریکی سفیر نے وزیر خزانہ سے انکے آئندہ دورہء امریکہ کے بار ے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ اس دورے سے پاک امریکہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

امریکہ سفیر،وزیر خزانہ کی ایف بی آر سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال
08 اپریل 2015 (22:54)
0

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بدھ کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔


انہوں نے امریکی کمپنی کیٹر پلر کے ایف بی آر سے متعلق امور اور امریکہ میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی سرمایہ کاری کے مجوزہ منصوبے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر نے وزیر خزانہ سے انکے آئندہ دورہء امریکہ کے بار ے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ اس دورے سے پاک امریکہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔