وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے کراچی میں خوف و ہراس کی فضا کا خاتمہ ہوگیاہے۔

حکومت نے کراچی میں امن بحال کرنے کا تہیہ کررکھا ہے:پرویز رشید
08 اپریل 2015 (20:51)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ حکومت نے کراچی میں امن بحال کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

اُنہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے کراچی میں خوف و ہراس کی فضا کا خاتمہ ہوگیاہے۔  پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے سیکیورٹی اداروں کو صوبائی دارالحکومت میں امن بحال کرنے کیلئے مکمل اختیارات دیئے ہیں۔