بری فوج کے سربراہ کو بتایاگیا کہ علاقے میں بے شمار بارودی سرنگیں ہیں تاہم چار سو کے قریب بارودی سرنگیں ناکارہ بنادی گئی ہیں۔

وادی تیراہ میں 263دہشتگرد ہلاک
08 اپریل 2015 (19:10)
0

خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں دوسو تریسٹھ دہشتگردوں کو تمام اطراف سے گھیرا تنگ کر کے ہلاک کردیاگیا۔ یہ بات بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کوخیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کے دورے کے موقع پر بتائی گئی۔ انہیں بتایاگیا کہ افغانستان کی طرف جانے والا موسیٰ تل پاس پاک فوج کے مکمل کنٹرول میں ہے ۔افغانستان کی سرحد کے قریبی چند علاقوں میں لڑائی ابھی جاری ہے اور دہشتگردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں دیاجارہا۔


بری فوج کے سربراہ کو بتایاگیا کہ علاقے میں بے شمار بارودی سرنگیں ہیں تاہم چار سو کے قریب بارودی سرنگیں ناکارہ بنادی گئی ہیں۔  آپریشن خیبرٹو کے آغاز سے اب تک پینتیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیاہے۔ جنرل راحیل شریف نے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اب تک کی کامیابیوں کی تعریف کی ۔ اُنہوں نے جوانوں کو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔


اُنہوں نے کہا کہ قوم ان قربانیوں کی قدر کرتی ہے اور وہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں کا اپنے علاقوں سے صفایا کرانے میں مکمل تعاون کرنے پر قبائلی بھائیوں کی تعریف کی۔