نیب کے چیئرمین نے کہا کہ ادارے نے بدعنوانی کی نشاندہی کرنے والے افراد کے تحفظ کیلئے بھی قانون بنایاہے۔

08 اپریل 2015 (20:31)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ گزشتہ برس کے دوران ادارے کی کارکردگی میں 54فیصد بہتری ہوئی ہے۔

وہ بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف LEGISLATIVEڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی کے زیر اہتمام ایک پبلک فورم سے خطاب کررہے تھے۔ نیب کے چیئرمین نے کہا کہ ادارے نے بدعنوانی کی نشاندہی کرنے والے افراد کے تحفظ کیلئے بھی قانون بنایاہے۔


اُنہوں نے کہا کہ بدعنوانی جمہوری اور اقتصادی اداروں کی ترقی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔