فنی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعلیم کا قومی سطح پر جائزہ لینے کیلئے ادارہ قائم کرنیکا فیصلہ
08 اپریل 2015 (20:23)
0

حکومت نے فنی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعلیم کا قومی سطح پر جائزہ لینے کیلئے ایک ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

یہ فیصلہ وفاقی تعلیم کے وزیرمملکت بلیغ الرحمن کے زیر صدارت بدھ کو اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کیاگیا۔  اُنہوں نے کہا کہ فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کا وفاقی بورڈ جلد قائم کیاجائے گا۔
یہ بورڈ دارالحکومت اسلام آباد ،آزادجموں وکشمیر اور فاٹا سمیت تمام وفاقی علاقوں کیلئے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے تعلیمی اُمو سرانجام دے گا۔