منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ دو ملکوں کے درمیان نہیں بلکہ دو قوموں کے درمیان ہے۔

پاکستان چین اقتصادی راہداری سےپورے خطےکوفائدہ پہنچے گا: احسن اقبال
08 اپریل 2015 (15:25)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔آج اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ دو ملکوں کے درمیان نہیں بلکہ دو قوموں کے درمیان ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین توانائی کے شعبوں کے لئے کوئی قرض فراہم نہیں کر رہا ، وہ ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔چینی سفیر سن ویڈونگ نے اجلاس کو بتایا کہ ان کا ملک مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین ، توانائی ، ٹرانسپورٹ اور گوادر کی بندرگاہ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔


بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سنیٹر طلحہ محمود بھی اجلاس میں موجود تھے۔