دفترخارجہ کی ترجمان نےکہاہےکہ پاکستان کے متعلقہ خفیہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جو ایران کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔

پاکستان کی ایران میں دہشتگردی کی کارروائی کی شدیدمذمت
08 اپریل 2015 (14:20)
0

پاکستان نے ایران کے علاقے نیگور میں دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے جس میں آٹھ سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے تھے۔دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے غمزدہ خاندانوں اور حکومت ایران سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متعلقہ خفیہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جو ایران کے سرحدی علاقے میں پیش آیا اور ایرانی حکام سے کہا کہ اگر ان کے پاس کوئی شواہد ہیں تو ہمارے ساتھ تبادلہ کریں۔


ترجمان نے کہا کہ اگر ایرانی علاقے میں جرم کا ارتکاب کر کے پاکستان آئے ہیں تو انہیں گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔