اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ مساوی حق تسلیم کرناہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ ، ہتھیاروں کے کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے شعبوں کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔

پاکستان کاتمام ممالک کےمساوی سیکورٹی کےحق کوتسلیم کرنے پرزور
08 اپریل 2015 (14:03)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان نے تمام ممالک کے روایتی اور غیرروایتی شعبوں میں مساوی سیکورٹی کے حق کو تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مساوی حق تسلیم کرناہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ ، ہتھیاروں کے کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے شعبوں کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔انہوں نے تخفیف اسلحہ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔


ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی سلامتی کی صورتحال مسلسل پیچیدہ ہو رہی ہے اور یہاں تک کہ بعض خطوں میں پرانے مسئلے ابھی تک حل طلب ہیں اور یورپ ، مشرق وسطیٰ اور ایشیاء میں تنازعات اور کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے اورجنوبی ایشیاء سمیت پوری دنیا میں نئے روایتی ہتھیاروں کی ایجادات بڑھ رہی ہیں۔پاکستانی مندوب نے عالمی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کی تجویز پیش کی۔