نوازشریف نے کہا کہ اس سرزمین کے بہادر بیٹے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے جو دنیا کے بلند ترین اور شدید محاذ جنگ پر وطن کی سرحدوں کے دفاع کا فریضہ انجام دے رہے تھے۔

پوری قوم سانحہ گیاری کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے:وزیراعظم
08 اپریل 2015 (12:08)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم سانحہ گیاری کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سرزمین کے بہادر بیٹے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے جو دنیا کے بلند ترین اور شدید محاذ جنگ پر وطن کی سرحدوں کے دفاع کا فریضہ انجام دے رہے تھے۔


آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی سانحہ گیاری کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔