تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور امیدواروں کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ وہ کنٹونمنٹ کے انتخابات میں پارٹی کے نشان کی الاٹمنٹ کیلئے اپنے نامزد افراد کی لسٹ صوبائی الیکشن کمشنر کو بھجوا دیں۔

الیکشن کمیشن کی کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدواروں کوانتخابی نشان کیلئے متعلقہ سیاسی پارٹی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت
08 اپریل 2015 (12:03)
0

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدواروں سے کہا ہے کہ اگر وہ کسی سیاسی پارٹی کے انتخابی نشان سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو وہ اس متعلقہ سیاسی پارٹی سے سرٹیفکیٹ لے کر جمع کرائیں۔

یہ سرٹیفکیٹ متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس آج جمع ہوجانے چاہئیں ۔
تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور امیدواروں کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ وہ کنٹونمنٹ کے انتخابات میں پارٹی کے نشان کی الاٹمنٹ کیلئے اپنے نامزد افراد کی لسٹ صوبائی الیکشن کمشنر کو بھجوا دیں۔