بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہےکہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح بہتری کی طرف گامزن ہے:آئی ایم ایف
08 اپریل 2015 (11:39)
0

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ محصولات میں اضافے سے پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح بہتری کی طرف گامزن ہے۔آئی ایم ایف نے ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور موجودہ سال اس کی مجموعی ملکی پیداوارکی شرح چار اعشاریہ تین فیصد تک رہنے کا امکان ہے اورتوقع ہےکہ اگلے سال مجموعی ملکی ترقی کی شرح 4.7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔


آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے بب زرمبادلہ کے ذخائر اور معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔