امریکی وزیردفاع نے یمن میں القاعدہ کی پیش قدمی پر تشویش ظاہر کی۔

امریکہ سعودی عرب کوضروری معلومات فراہم کررہاہے:کارٹر
08 اپریل 2015 (19:35)
0

امریکہ' یمن میں حوثی باغیوں پر فضائی حملوں کیلئے سعودی عرب کوضروری معلومات ، گولہ بارود اور دیگر آلات فراہم کررہاہے۔ یہ بات امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے بدھ کے روز ٹوکیو میں کہی۔

اُنہوں نے یمن میں القاعدہ کی پیش قدمی پر تشویش ظاہر کی۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کو دوبارہ سوچنا ہوگا کہ وہ مغرب میں اس گروپ کے حملوں کو کس طرح روک سکتاہے۔