روسی ترجمان نے کہا ہے کہ ہر چیز کا الزام روس پر عائد کرنا امریکہ کا معمول بن چکاہے۔

روس نے وائیٹ ہائوس پر سائبر حملوں کے امریکی الزامات مسترد کردیئے
08 اپریل 2015 (19:29)
0

روس نے وائیٹ ہائوس پر سائبر حملوں میں ملوث ہونے کے امریکی الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

روسی ترجمان DMITRY PESKOV نے کہا ہے کہ ہر چیز کا الزام روس پر عائد کرنا امریکہ کا معمول بن چکاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ روس کو روزانہ کئی ہزار سائبر حملوں اور جاسوسی کی سرگرمیوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے تاہم خصوصی سروسز ان کوششوں کوناکام بنادیتی ہیں۔