ایک انٹرویو میں امریکی صدرنے کہاکہ گزشتہ ہفتے اعلان کردہ ایٹمی لائحہ عمل کے تحت ایران کم از کم ایک عشرے تک ایٹمی بم نہیں بنا سکے گا

ابتدائی ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کوایٹمی ہتھیاروں کےحصول میں13سال لگیں گے:صدراوباما
08 اپریل 2015 (11:54)
0

صدر اوباما نے کہا ہے کہ ابتدائی ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں تیرہ سال لگیں گے۔واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے اعلان کردہ ایٹمی لائحہ عمل کے تحت ایران کم از کم ایک عشرے تک ایٹمی بم نہیں بنا سکے گااور معاہدہ طے پانے کے بعد ایران کی ایٹمی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ہٹا لی جائیں گی۔