تیرہ ٹن ادویات کے ساتھ ایک مال بردار طیارہ اردن کے دارالحکومت عمان میں موجود ہے جو صنعاء میں اترنے کیلئے اتحادی افواج کی اجازت کا منتظر ہے۔

ریڈکراس ادویات کی پہلی کھیپ آج یمن کے دارالحکومت صنعاء پہنچے گی
08 اپریل 2015 (10:45)
0

ریڈکراس کی جانب سے ضروری ادویات کی پہلی کھیپ آج یمن کے دارالحکومت صنعاء پہنچے گی۔ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی ترجمان ستارہ جبین نے جنیوا میں بتایا کہ تیرہ ٹن ادویات کے ساتھ ایک مال بردار طیارہ اردن کے دارالحکومت عمان میں موجود ہے جو صنعاء میں اترنے کیلئے اتحادی افواج کی اجازت کا منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ 35 ٹن امدادی اشیاء کی ایک اور کھیپ روانگی کیلئے تیار ہے۔