کسانوں سے باتیں کرتے ہوئے بلوچستان کےوزیراعلیٰ نے کہا کہ زراعت، افرائش حیوانات اور ماہی گیری کے شعبوں کی ترقی سے صوبہ غربت اورپسماندگی سے نکل آئے گا۔

عبدالمالک کابلوچستان سےغربت کےخاتمے کیلئےزرعی ترقی کی اہمیت پر زور
08 اپریل 2015 (11:57)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے سے غربت کے خاتمے کیلئے زرعی ترقی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

کوئٹہ میں کسانوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، افرائش حیوانات اور ماہی گیری کے شعبوں کی ترقی سے صوبہ غربت اور پسماندگی سے نکل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی کا بڑا حصہ افزائش حیوانات پر انحصار کرتا ہے اور حکومت افزائش حیوانات کے فروغ کے علاوہ کسانوں کی ترقی اور رہنمائی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔